بنوں ٗ سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں 4افراد زخمی

 
0
299

بنوں نومبر 12(ٹی این ایس)بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورل کے علاقے میں یہ دھماکہ ہوا ٗدھماکے کیلئے بارودی مواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ٗزخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کردیں۔