آئی جی خیبر پختون خواہ عمران خان کا ذاتی ملازم ہے ٗزاہد خان

 
0
378

پشاور نومبر 12(ٹی این ایس)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختون خواہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ذاتی ملازم ہے۔چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو بھائی کی دوسری لڑکی سے دوستی کی پاداش میں بازار میں برہنہ کر کے گھمانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔تحریک انصاف کے ایم این اے داور کنڈی واقعہ میں ملوث ملزمان کی سرپرستی کا الزام اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے علی امین گنڈا پور کو ٹھہرایا ہے جبکہ علی امین گنڈا پور نے داور کنڈی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں (ایم این اے داور کنڈی)کو ’مونچھوں والی‘ گلالئی قرار دیا ہے۔اے این پی رہنما زاہد خان نے ڈی آئی خان واقعہ کو مشال خان سانحے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کی سرپرستی تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ایم این اے کر رہے ہیں لہذا پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کا از خود نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ عمرانی اور پرویزی پولیس اسٹیٹ ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا عمران خان کا ذاتی ملازم ہے۔