پشاور،شیخوپورہ ،سوات اور دیگرکے پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ تاخیر کا شکار

 
0
431

پشاور جولائی 25(ٹی این ایس):پشاور، شیخوپورہ ،سوات اور دیگر پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 29 حاجی بانڈہ پولنگ سٹیشن میں ووٹنگ تاخیرکاشکارہے جبکہ این اے 121 شیخوپورہ میں پولنگ سٹیشن 305 پربھی پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا۔سوات کے پولنگ سٹیشن گلکدہ نمبر 2،بدین کے گورنمنٹ گرلزماروی کالج ،چیچہ وطنی کے پولنگ سٹیشن نمبر 161 گورنمنٹ ڈگری کالج ، مردان کے تمبولک میں 2 پولنگ سٹیشن پرپولنگ تاحال شروع نہیں ہوئی ۔اس کے علاوہ این اے 59 راولپنڈی کے پی پی 13 میں کوٹھہ کلاں،راولپنڈی کے این اے 58 میں پولنگ سٹیشن نمبر 225 ،این اے 58پولنگ سٹیشن 325 پربھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔