گجرخان جولائی 25(ٹی این ایس)این اے 18 گجر خان میں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا،پریزائیڈنگ افسر اور دیگر انتخابی عملہ پولنگ سٹیشن پر موجود ہے تاہم انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ شروع نہ ہوسکی۔پریزائیڈنگ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل جلد شروع ہو جا ئے گا۔واضح رہے کہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 6 بجے تک جاری رہے گااس دوران ووٹر زاپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔