لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھر سے نکلیں وقت ضائع نہ کریں، ہماری حکومت آئی تو پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،شہباز شریف

 
0
380

لاہور جولائی 25(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھر سے نکلیں اور وقت ضائع نہ کریں، اگر ہماری حکومت آئی تو پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے اور بھاشا ڈیم بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں بے گھروں کو آسان قسط پر مشتمل گھر بنا کر دیں گے تاہم چین، سعودی عرب اور ترکی تعاون کے لیے تیار ہیں۔شبہاز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا متنازعہ فیصلہ ہونے کے باوجود نواز شریف نے قبول کیا اور ان کا یہ عمل اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔