خیبرپختونخوا ، کونجوں کے شکار (زندہ پکڑنے) پر پابندی میں 25اکتوبر2017ء تک نرمی 

 
0
1102

پشاور،اکتوبر 05(ٹی این ایس): محکمہ جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کیاگیاہے کہ صوبے میں موجودہ سیزن 2017کیلئے کونجوں کے شکار (زندہ پکڑنے) پر پابندی میں 25اکتوبر2017ء تک میں نرمی کر دی گئی ہے جس کیلئے درج ذیل شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

کونجوں کے شکار کے کیمپ کو سیزن میں زیادہ سے زیادہ 20کونجیں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔ایک کیمپ میں کونجوں کی تعداد10جوڑوں سے زیادہ نہیں ہو گی۔کونج اپنے پاس رکھنے پر300روپے فی کونج ، فی سال فیس ہوگی جبکہ موسم بہارسیزن2017میں کونجوں کے شکار کے لئے کیمپ قائم کرنے کی فیس 3000 روپے فی کیمپ ہوگی۔