آزاد کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ

 
0
1406

مظفر آباد نومبر 12(ٹی این ایس) آزاد کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا ٗعمرکو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔