کرپشن الزامات،بنگلا دیش کے چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے مستعفی

 
0
366

ڈھاکہ نومبر 12(ٹی این ایس)بنگلا دیش کے چیف جسٹس نے کرپشن کے سنگین الزامات پر استعفا دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفا کینیڈا سے ہی بھیج دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اقدامات کو عدلیہ کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اختلاف کے رکن مودود احمد نے الزام لگایا کہ اس طرح کے استعفے کی کوئی نظیر نہیں ملتی اور یہ شرمناک اقدام ہے۔ انہیں استعفا دینے پر مجبور کیا گیا ، جو عدلیہ کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے رواں برس اگست میں حکومت کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد سے یہ اطلاعات تھیں کہ ان پر استعفاکے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔