انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے‘شہبازشریف

 
0
458

لاہور نومبر 12(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خلق خداکیساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ یہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرناہے۔ انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام کہا کہ انسانیت سے محبت و شفقت اور فلاح انسانیت کیلئے ہی انسان کو پیدا کیاگیا ہے۔ دکھی انسانیت سے صلہ رحمی و حسن سلوک سے پیش آنا ہر انسان کا مذہبی ، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ صلہ رحمی اور حسن سلوک انسانی معاشرے میں محبت اور بھائی چارگی استوار کرنے کا موثر ترین ذریعہ بنتا ہے اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کیساتھ محبت و شفقت سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کیلئے مشکل زندگی کو آسان کرنے کا سبب بنتی ہے۔آج معاشرہ دوسروں کی فلاح و خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے نیک سیرت لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے اوریہ دن ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے جو اپنی ذات پر خلق خدا کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہمہ وقت انسانی بھلائی کے عمل میں مصروف ہیں۔ عوامی بھلائی کے کاموں میں مصروف تمام انسانوں اور فلاحی تنظیموں کی کاوشیں لائق تحسین و قابل تقلیدہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن ان بے لوث جذبوں سے سرشار عظیم لوگوں کی عظمت کو سراہے جانے کا دن ہے ۔آج کے دن ہمیں شفقت، شائستگی اور کائنڈنیس کو اپنی زندگیوں کا مقصدبنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔