چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 9 رکنی وفد 17 سے 28 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریگا

 
0
685

لاہور ،نو مبر13(ٹی این ایس): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں وفد کا برطانیہ کا سرکاری دورہ ، 9 رکنی وفد 17 سے 28 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریگا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت کا 9 رکنی وفد 17 سے 28 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریگا ، دورے کی دعوت برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی ہیوفد میں جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، جسٹس علی اکبر قریشی ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد اکمل خان ، سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر سمیت دیگر شامل ہیں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا ہے ، چیف جسٹس آکسفورڈ یونیورسٹی اور لنکن ان میں خطاب کریں گے ذرائع کے مطابق اوورسیز کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو مدعو کیا گیا۔