جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے جلسوں میں خطاب کی دعوت

 
0
965

 

لااہور ،نو مبر14(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سابق ساتھیوں اور اہم قومی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے جلسوں میں خطاب کی دعوت دے دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت اور اسکی سیاست دونوں ہی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔بہت سے حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اکثر اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں اور عوام بھی پارٹی سے منہ موڑ رہے ہیں ۔

اور ایسے حالات میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سابق ساتھیوں اور اہم قومی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے جلسوں میں خطاب کی دعوت دے دی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کافی عرصے سے جاوید ہاشمی کے ساتھ رابطے میں تھے ۔فی الحال جاوید ہاشمی کو اتوار کو خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی۔