ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 
0
385

اسلام آباد  نومبر 14(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے‘ ذیابیطس کے مرض سے بچائو کے لئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘ ذیابیطس سے بچائو کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذیابیطس سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے۔ ذیابیطس کا بروقت علاج نہ ہونے ے پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض سے بچائو کے لئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ متوازن غذا کے استعمال اور باقاعدگی سے ورزش سے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔