دور حاضر کے معاشرے میں سیاسی تبدیلی لانے میں دانش ور ں اور لکھاریوں کا کردار، ٹی این ایس کے پروگرام “لائیو ڈاکٹر ابرار عمر کے ساتھ” میں ماہرین کی گفتگو

 
0
562

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس) پاکستان بنانے کی جدوجہد اور اس کے حصول کے لیے ہر طبقہ فکر کے مسلمانوں نے عظیم مشکلات سے نبردآزما ہوکر کامیابی حاصل کی،اس عظیم کامیابی میں اس وقت کے شاعروں ،ادیبوں اور لکھاریوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ قائداعظم کے یہ الفاظ ایک ٹھوس حقیقت کی صورت میں قدم قدم پر ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان میں ادباء اور شعراء نے بھی ناقابل فراموش کردار اداکیا ہے۔ وہ اپنے کون جگر سے حروف کی کھیتی پہنچتے رہے اور الفاظ میں جان ڈال کر تحریک پاکستان کی تقویت کا باعث بنے؟آج کے دور حاضر کےسماج میں سیاسی تبدیلی لانے میں دانش ور کا کیا کردار ہے؟یا ہو سکتا ہے؟
اس موضوع پر رہنمائی کے لیےٹی این ایس کے خصوصی پروگرام “لائیو ڈاکٹر ابرار عمر کے ساتھ ” میں ماہرین حمید قیصر (دانشور) ،ڈاکٹر رویش ندیم (دانشور )اور حمید شاہد (تمغہ امتیاز)کی رائے ملاحظہ کریں۔

اینکر ڈاکٹر ابرار :
اینکر ڈاکٹر ابرا ر عمر پی ایچ ڈی(کوگنیٹیو بےہیویریل تھیراپسٹ) پچھلے 15 سالوں سے نجی ریڈیو چینل میں پروگرام ہوسٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،آپ مختلف کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کالمنگار بھی ہیں۔آپ لٹریچر ،نفسیات،سیاست،اور ہیلتھ کے شعبہ میں ترغیبی لیکچر بھی دیتے ہیں۔