نوازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
28235

اسلام آباد نومبر 28(ٹی این ایس)صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سابق وزیراعظم نوازشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور اور کوئٹہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے پر گفتگو کی گئی۔