شہباز شریف آج مغرب کے بعد بڑا اعلان کریں گے ۔ افضل قادری

 
0
414

لاہور ،نو مبر 28(ٹی این ایس): تحریک لبیک کے قائد افضل شاہ لاہور میں ہونے والے دھرنے کی سربراہی کر رہے ہیں۔ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو میں افضل قادری نے کہا کہ آج شام مغرب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اعلان کے بعد خادم حسین رضوی بھی داتا دربار میں اہم اعلان کریں گے۔ افضل شاہ نے کہا کہ ہم نے ورثا کی امداد کے لیے حکومتی پیشکش ٹھُکرا دی ہے ۔ ورثا کی مدد ہم خود ہی کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز فیض آباد دھرنا ختم ہونے کے بعد لاہور میں موجود مظاہرین نے دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔