تحریک لبیک کے جائز مطالبات کوتسلیم کیاجائے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

 
0
386

لاہور نومبر 16(ٹی این ایس)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قانون ناموس رسالت وختم نبوت میں تبدیلی قرآن وسنت اورآئین پاکستان کے منافی ہے،ختم نبوت کے ترمیمی کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کی تحقیقاتی رپورٹ کومنظرعام پرلایا جائے،تحریک لبیک کے جائز مطالبات کوتسلیم کیاجائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں مدرسین اوراساتذہ کے ہفتہ روزہ کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا محبوب احمد چشتی ، مفتی محمدعمران حنفی،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدہاشمی رضوی،مفتی محمدعارف حسین،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مولانا محب الرسول،پیرسید زین العابدین شاہ،مولانا مسعوداحمدسیالوی،مولانا یاسین ،مولاناخضرحیات خضری سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ششمائی امتحانات پرتفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔استقبالیہ ربیع الاول کے شیڈول کے حوالے بھی لائحہ طے کیا گیا۔

راغب حسین نعیمی نے کہا کہ فیض آباد میں ختم نبوت کے پروانوں سے جلد کامیاب مذاکرات کرکے عامۃ ا لناس کی تکلیف کوختم کیاجائے،جامعہ نعیمیہ سمیت تما اہل سنت قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہیں،295سی ،بی میں تبدیلی کے لیے امریکہ اوریورپی یونین کادباؤ کسی صورت قبول نہیں،مذہبی آزادی کے نام پر دین حنیف کے خلاف ہونے والی عالمی سازشیوں کے ہرصورت ناکام بنادیں گے،مسئلہ ختم نبوت ختم اورقانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اہل سنت کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں،دینی وتعلیمی ادارے اورخانقاہیں متحدوپرعزم ہیں،اہل سنت کامطالبہ ہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کوفی الفوربرخاست کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی بل 2017میں ختم نبوت بارے ترمیم کے ذمہ داران کے بے نقاب کرکے عبرتناک سزاد ی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کرسکے،نئے الیکشن ایکٹ میں پرانے ایکٹ کی قادیانیوں سے متعلق شق 7 بی اور 7 سی کا متن بھی بھی شامل کیاجائے،شعائراسلام کاتحفظ ہمارا دینی اورقومی فریضہ ہے۔فیض آباد میں موجود ختم نبوت کے پروانوں پرطاقت کااستعمال نہ کیاجائے۔اجلاس کے اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔