محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا

 
0
340

دبئی نومبر 16(ٹی این ایس): قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا اور اب آئی سی سی کی جانب سے ان کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا گیا ہے،محمدحفیظ کا باﺅلنگ ایکشن 2سال میں 3مرتبہ رپورٹ ہوچکا ہے اور 2015ءمیں ان پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کردی گئی تھی ،حفیظ اب انٹر نیشنل کرکٹ میں دوبارہ باﺅلنگ نہیں کرسکیں گے اور انہیں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوگا ۔