تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں15افراد کو قتل کئے جانے کے بعد کارروائی کے دور ان ایک شدت پسند ماراگیا

 
0
364

تربت نومبر 17(ٹی این ایس)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں15افراد کو قتل کئے جانے کے بعد کارروائی کے دور ان ایک شدت پسند ماراگیا نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز یکیورٹی فورسز نے تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں15افراد کو قتل کئے جانے کے بعد کارروائی کی جس میں ایک شرپسند کو ہلا ک کردیاگیا ۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی، اوچ اور چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔