چئیرمین بیب کی طرف سے  56  پبلک کمپنیز کے خلاف شکایات کا نوٹس، انکوئری کا حکم

 
0
523

اسلام آباد،نومبر 18 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پنجاب میں کام کرنے والی  56 پبلک لیمٹڈ کمپنیوں میں مبینہ بدعنوانی،  وسائل کے بے دریغ استعمال، بھرتیوں، ٹینڈرنگ ، پیرا قوانین اور دیگر معاملات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی،اقرباء پروری ،   پروکیورمنٹ، غیر شفافیت، منصوبوں میں بے وجہ تاخیراور پرفارمنس و ریگیولر آڈٹ نہ کرائے جانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو ان کے خلاف انکوئری کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چئیرمین نے اپنے حکم میں اسبات کی بھی ہدایت کی ہے کہ  تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے انکوئری کے اس عمل کے دوران کسی کمپنی کو کام کرنے سے نہ روکا جائےتا وقتیکہ شہادتوں کی بنیاد پر اسکی جوازیت  سامنے نہ آئے ۔