سعودی عرب ، سگریٹ اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں یکم جنوری2018ء سے مزید اضافہ

 
0
368

ریاض،نو مبر18(ٹی این ایس) : ذرائع ابلاغ کے مطابق سگریٹ اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں یکم جنوری 2018ء سے مزید اضافہ ہوگا۔ کیونکہ ان اشیاء پر بھی 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سگریٹ اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ 15رمضان المبارک سےسگریٹ اور انرجی مشروبات کی قیمتیں 100فیصد اور ٹھنڈے مشروبات کے نرخ 50 فیصد بڑھ گئے تھے۔ یہ اضافہ بھی ان اشیاء کا ٹیکس کےنافذ کئے جانے کی وجہ سے ہوا تھا۔