سعودی عرب ، مزدوری کرنے والے شخص نے 30 لاکھ ریال کہاں سے لیے؟

 
0
358

ریاض،نو مبر18(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق مزدور کے ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندے نے 30 لاکھ ریال سالانہ جمع کئے ۔ اور یہ بات سامنے آنے پر سعودی انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے نے اسے انسداد منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا ہےاور الزام ثابت ہوجانے پر 10برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی کارکن کو غیر معمولی رقم بینک میں جمع کرانے پر اس سے آمدنی کے ذرائع دریافت کئے گئے تھے جس پر اسکے جواب نہ دینے اور کسی قسم کا کوئی ثبوت نہ دینے پر اس پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا اور 10برس قید کی سزا سنا دی گئی ۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کو گزشتہ6 برس کے دوران منی لانڈرنگ سے متعلق 15ہزار شکایایت موصول ہوئیں۔