مسلم ممالک کےخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔ناصر جنجوعہ

 
0
4883

تہران ،جنوری08(ٹی این ایس): مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کےخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔ناصر جنجوعہ کی تہران میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے ملاقات ہوئی، ناصر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔علی شمخانی نے کہا کہ امریکا کی ایران اور پاکستان کے خلاف پالیسی دوغلی اور تقسیم کرنے و الی ہے ، ہمیں امریکا کے خلاف تعاون بڑھانا چاہیے۔