حکومت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں ایران کے سابق صدر احمدی نژاد گرفتار

 
0
363

تہران ،جنوری08(ٹی این ایس):ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو ملک میں بے امنی پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمد ی نژاد کو گرفتاری کے بعد نظر بندی کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی آرہی ہیں۔احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔حکام کی جانب سے سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد احمدی نژاد کو گھر پر نظر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔احمدی نژاد پر دسمبر میں بوشہر کے دورے پر حکومت مخالف اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے بیانات دینے کا الزام ہے۔