وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کو اس لیے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نوازشریف کے کٹھ پتلی ہے ،عمران خان

 
0
703

اسلام آباد ،نو مبر19(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کو اس لیے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نوازشریف کے کٹھ پتلی ہے اور نواز شریف کو خوف ہے کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح زبان نہ کھول دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح منہ نا کھول دیں۔ عمران خان نے وزیر خزانہ پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری بھی قرار دےدیا۔