کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے ،آج بھی ہیں‘ مریم نواز

 
0
522

لاہور نومبر 21( ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، وہ کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں،2013ء کے الیکشن کی طرح 2018ء میں بھی (ن) لیگ مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ماڈل ساندہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ، اس روڈ کی کل لمبائی تین اعشاریہ دو کلومیٹر ہے جس میں ساندہ،ابدالی اورہوتا سنگھ روڈ شامل ہیں۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور لیگی قیادت کے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جنون دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے، پہلے بھی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کل بھی نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں، ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،2013ء کے الیکشن کی طرح 2018ء میں بھی (ن) لیگ کامیابی حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔اس موقع پر کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم حلقے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مریم نواز واپس روانہ ہو گئیں۔