آرمی چیف سے چینی نائب وزیروزیرخارجہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی پرتبادلہ خیال

 
0
590

راولپنڈی نومبر 21(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی نائب وزیر وزیر خارجہ مسٹرکونگ نے ملاقات کی،جس میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے نائب وزیرخارجہ مسٹرکونگ زوآن یونے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پرچینی نائب وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر پاکستان میں نومتعین چینی سفیریاؤ جنگ بھی موجود تھے۔چینی رہنماؤں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔چینی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی گراں قدر خدمات ہیں۔