اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،گریڈ 19سے20 تک کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

 
0
1309

اسلام آباد نومبر 22(ٹی این ایس): اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19سے20 تک کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر کے ان کی نئی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیس سروسز کےگریڈ 20 کےآفیسر کیپٹن ریٹائرڈ عبد السعید نوید کی خدمات  نیشنل  پولیس اکیڈمی سے منتقل کرکے حکومت پنجاب کی صوابدید پر رکھی گئی ہیں ، اسی طرح پاکستان پولیس سروس ہی کے گریڈ 20 کے آفیسر عبدالرزاق چیمہ  کی خدمات حکومت بلوچستان سے حکومت پنجاب کے ہاں منتقل کردی گئی ہیں۔  جبکہ نیب میں گریڈ 20 کے آفیسر امجد خان کا تبادلہ  نیشنل پولیس اکیڈمی میں کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

دوسری طرف  نیکٹا میں تعینات گریڈ 19 کے آفیسر  محمد رضوان کو ایف آئی اے میں تبادلہ کے لئے انٹیریر ڈویژن کی صوابدید پر رکھا گیا ہے ۔جبکہ پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ 22 کے آفیسر  محمد  ایوب قریشی جوحکومت بلوچستان کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اگلے سال جنوری میں  پینشن کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے حالیہ کئے گئے عام تقرر و تبادلوں و ترقیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر گوہر مشتاق بھٹا  کے بارے میں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے امسال 20 ستمبر  کو جاری کردہ نوٹیفکیشن   جس میں  انکی خدمات حکومت پنجاب سے منتقل کرکے ایف آئی  کو منتقل کرنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی کو اب واپس لے لیا گیا ہے۔