اسحاق ڈار کی “چھٹی” منظور، تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش، وزیرِ اعظم نے  وزرت خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا

 
0
415

اسلام آباد، نومبر 23 (ٹی این ایس):  وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے  وزیرِ خزانہ  واقتصاد و محصولات اسحاق  ڈار کی رخصتی منظور کرلی ہے ۔ حکومتی نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے  قفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے متعلق   1975 کے آرٹیکل کی سیکشن 17 کی سب سیکشن ایک  کے تحت   اسحاق ڈار  کے لمبی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں  تمام ذمہ داریوں سے  سبکدوش کیا۔

اسحاق ڈار نے علالت کی باعث وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ذمہ داریوں سے رخصت کے لئے خط لکھا تھا ، خط موصول ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف سے اس معاملے پر مشاورت کی اور اب وزیر خزانہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ سے رخصت کے بعد وہ پاک روس مشترکہ کمیشن کی سربراہی سے بھی محروم ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم نے یہ اہم ذمہ داری وزیر دفاع کو سونپ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم وزارت خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے اور 28 نومبر تک ڈھائی ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز کی بولیوں کی منظوری بھی شاہد خاقان عباسی ہی دیں گے۔