بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز ہے اور پوری قوم کی نظریں نیب پر لگی ہیں، چئیرمین نیب

 
0
411

اسلام آباد، نومبر 23 (ٹی این ایس):    نیب  چئیرمین  جسٹس (ر) جاوید اقبال  ایک بار پھر کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نئے جذبے، توانائی،لگن، میرٹ اور شفافیت اور ٹھوس شواہد اور قوانین کے مطابق اپنا کام کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے   عہدے کی مدت پوری کرنے والے  نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چئیرمین نے انکی کارکردگی اور صلاحیتوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ہر افسر اور اہلکار ایک بھاری قومی ذمہ داری رکھتا ہے۔

انھوں اس موقع پر نیب کو مزید فعال اور بدعنوانوں کے خلاف ایک  ایک شکنجہ بنانے کے لئے کئی ہدایات جاری کیں ۔ انھوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے سے  لیکر عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے 10 ماہ کا جو وقت مقرر ہے اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ انھوں کہا کہ نیب کت کنوکشن کے تناسب کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔

انھوں نے نیب افسران کو خصوصی طور پر  ہدایت کی ہے کہ  وہ نجی اور کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مقدمات مقررہ مدت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے اور انکی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والوں کو  کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ  بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز ہے اور پوری قوم کی نظریں نیب پر لگی ہیں۔