خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے،  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  

 
0
451

کوئٹہ نومبر 23(ٹی این ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، پروگرام کا مقصد صوبے میں دیرپااستحکام لانا ہے، پروگرام کے ذریعے بلوچستان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے صوبے میں دیرپا استحکام لایا جائے گا۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، خوشحال بلوچستان، سدرن کمانڈ ہید کوارٹر کوئٹہ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، آرمی چیف سدرن کمانڈ ہیدکوارٹر میں اہم اجلاس میں شریک ہوئے، خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، پروگرام کا مقصد صوبے میں دیرپا استحکام لانا ہے، پروگرام کے ذریعے بلوچستان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا،سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا استحکام لایا جائے گا، کوشش ہے کہ بلوچستان میں حالات کو قابو میں لایا جائے ۔