بلاول بھٹو متحرک ،پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں کی خوشی غمی میں بھی شریک ہونا شروع

 
0
1565

لاہور،نومبر23(ٹی این ایس) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں متحرک ہو گئے ، سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی خوشی غمی میں بھی شریک ہونا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو گزشتہ روز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور کے بھانجے کی بارات میں شرکت کے لئے شیش محل شادی ہال واپڈا ٹائون پہنچے ۔ جس کے بعد انہوں نے پارٹی رہنما منظور مانیکا کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کی ۔جبکہ گزشتہ دورہ لاہور کے دوران انہوں نے پارٹی کارکن محمد صدیق عرف ہرا سائیں کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی پارٹی کارکن دلاور بٹ کی عیادت بھی کی تھی ۔