شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور احسن اقبال کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ، فواد چوہدری

 
0
561

 

اسلام آباد ،نو مبر23(ٹی این ایس): تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو فرار کرانے کے الزام پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور احسن اقبال کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ہیں،شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور احسن اقبال نے اسحاق ڈار کے فرار میں معاونت کی،نواز شریف جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار کا پکڑے جانا انکے لئے سنگین مشکلات کا موجب ہوگا،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ریاست کی بجائے مجرم خاندان سے وفاداری نبھانے کی کوشش کی،تینوں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔