حکومتی کارکردگی مثالی ہے، اہلیانِ یوسی  13

 
0
436

راولپنڈی، نومبر 23 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 13 نیو کٹاریاں کے مکین بھی حکومت پنجاب کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہیں۔

دیگر درجن  دیگر یوسیز کی طرح ٹی این ایس کی ٹیم نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی گیارہ میں آنیوالی اس یونین کونسل کا بھی دورہ کیااور یہاں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صاف پانی اور سوئی گیس کی فراہمی راولپنڈی کے عوام کے سب سے بڑے اور بنیادی مسائل ہیں جس پر مقامی بلدیاتی نمائندوں نے خصوصی توجہ دی ہے، نیو کٹاریاں کے عوام بھی مقامی قیادت کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ پرانی رہائشی آبادیوں پر مشتمل یونین کونسل نمبر تیرہ میں  سیوریج اور پانی کی بوسیدہ  لائینوں تبدیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ صفائی کے بھی مناسب انتظامات کیئے گئے ہیں

یونین کونسل کےو​ائس چئیرمین نے ٹی این ایس کو بتایا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کیلئے میگا پراجیکٹس کا جال بچھایا ہے جس سے شہر راولپنڈی کے تمام ہی علاقوں کے لوگ کافی مطمئن و خوش ہیں۔