کہاں نوازشریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان ٗعابد شیر علی

 
0
380

اسلام آباد نومبر 24(ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیںٗ کہاں نوازشریف اور کہاں نشہ کرنے والے عمران خان۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکواۃکھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں ٗملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ایان علی پیپلزپارٹی والوں کے ڈالر لیکر باہر جاتی رہی ٗپیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں مانتا جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے ٗآئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔