پاکستان تحریک انصاف، اسلام آباد فیض آباد کے دھرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ

 
0
401

اسلام آباد ،نو مبر26(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد فیض آباد کے دھرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ کر دیا  ۔پی ٹی آئی کے اہم رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے ابتدا سے ہی دھرنے والوں کے معاملے حل کرنے کی بجائے ان سے کھوکھلے دعوے کرتے رہے ہیں ۔ اور پی ٹی آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آ سکیں اس ملک میں غیر جمہوری رویہ ختم ہونا چاہے ۔