جہانگیر ترین ، وزیر داخلہ سے فوری استعفے کا مطالبہ

 
0
562

اسلام آباد ،نو مبر26(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو فوج طلب کرنا پڑی، احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتدا سے ہی مس ہینڈل کیا،حکومت میڈیا پر پابندی کا اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔ ایک بیان جہانگیر ترین نے کہا کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتدا سے ہی مس ہینڈل کیا۔

وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج طلب کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا احسن اقبال معاملے کے حل کی بجائے بطور وزیرداخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے۔ ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آواز خاموش اور سماجی میڈیا پر پابندی عائدکی گئی۔ حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔