پاکستان قائداعظم کی سیاسی بصیرت،مسلمانان برصغیر کی قربانیوں کا عظیم ثمر ہے، شہبازشریف

 
0
346

 

لاہور،نو مبر28(ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان قائداعظم کی سیاسی بصیرت،مسلمانان برصغیر کی قربانیوں کا عظیم ثمر ہے،قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے،ملک کی خاطر یکجان دوقالب ہوکر کام کرنا ہے، ملک کیلئے ہی جینا مرنا ہے۔منگل کو میاں شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سب کا سانجھا ملک ہے، یہ ملک قائداعظم کی سیاسی بصیرت ،مسلمان برصغیر کی قربانیوں کاعظیم ثمر ہے۔ہمیں ملک کی خاطر یکجان دو قالب ہوکر کام کرنا ہے،قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اتحادواتفاق میں جو برکت ہے، قوم اسے کے باعث ترقی اور خوشحالی کا سفر چے کریگی، ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے،ملک کیلئے ہی جینا مرنا ہے۔