نیب  کامونس الہیٰ اور عبدالعلیم خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، 23 جنوری کو طلب کر لیا

 
0
485

لاہور، جنوری 20 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری مونس الہیٰ اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو 23 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

نیب نے چودھری برادران کے بعد مونس الہیٰ اور عبدالعلیم خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ نیب لاہور نے سیکیورٹی ایکسچنیج کمیشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلے میں لکھا ہے کہ مونس الہیٰ اور ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کیسی بھجوائیں؟ اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مونس الہیٰ کی کمپنی اولیو گرو ایسٹ لمیٹڈ اور عبدالعلیم خان کی اوورسیز کمپنی ہیکسم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ نیب لاہور نے اس سلسلے میں ایف بی آر کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے اور عبدالعلیم خان اور مونس الہیٰ کی آف شور کمپنیوں کی معلومات بھی مانگ لی ہیں۔ نیب نے مونس الہیٰ اور علیم خان کو پوچھ گچھ کے لیے 23 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔