پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

 
0
771

پشاور دسمبر 1(ٹی این ایس) پشاور کی زرعی یونیورسٹی پر حملے کے بعد آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا اور انہیں کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ آپریشن میں تمام دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملہ کیا ۔ جس کے فورا بعد مسلح افواج کے دستےموقع پر پہنچ گئے ۔ اور دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، آئی ایس پی کے مطابق ہاسٹل سے 7 طلبا کونکال لیا گیا ہے۔