اوباما کی چینی صدرسے ملاقات، چین ، امریکا تعاون بڑھانے پر زور

 
0
22829

بیجنگ دسمبر 2(ٹی این ایس)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی ،دونوں رہنماوں نے چین اور امریکا کے درمیان رابطے ،تبادلے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے چین اور امریکا کے تعلقات پر بات کی ۔اپنے دورصدارت میں امریکا چین تعلقات کو فروغ دینے پر چینی صدرنے سابق امریکی صدرکے اقدامات کو سراہا۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تفہیم، تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتے رہے گے۔سابق امریکی صدر گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کیلئے چین میں موجود تھے