قطر کوجی سی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

 
0
743

دوحہ دسمبر 2(ٹی این ایس)پڑوسی ملکوں سے رابطے منقطع ہونے کے باوجود قطر کو خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔قطری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دعوت نامہ کویت کے امیر شیخ تمیم بن حمد کی جانب سے موصول ہوا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس پانچ سے چھ دسمبر تک کویت میں ہی منعقد ہو گا۔خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ تمام تر رابطے منقطع کیے ہوئے ہیں۔ اس تنازع کو ختم کرانے کی تمام تر بین الاقوامی کوششیں ابھی تک بے نتیجہ ہی رہی ہیں۔