بحرینی ولی عہد کی امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

 
0
3468

واشنگٹن دسمبر 2(ٹی این ایس)خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے گذشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران عرب خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور بحرین کے باہمی تعلقات قدیم اور عظیم ہیں اوران میں مزید بہتری لائی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بحرین ایک دوسری کی مصنوعات کے بہت بڑے خریدار ہیں۔اس موقع پر بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے ان کا دورہ امریکا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک صدی پر محیط تعلقات دو طرفہ دوستی کا ثبوت ہیں۔