امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے

 
0
12436

واشنگٹن دسمبر 2(ٹی این ایس) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ پہلے مصراور اردن جائیں گے جس کے بعد 4 دسمبر کو پیر کے روز پاکستان آئیں گے۔ دورے کے دوران جمیزمیٹس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔