پاکستان، اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھا،اوباما

 
0
953

واشنگٹن دسمبر 2(ٹی این ایس)امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہاہے کہ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ 2017 کے دوران اوباما سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے اسامہ کو چھپایا ہوا تھا یا اس کی موجودگی سے ناواقف تھا جس پر اوباما نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی،اس سمٹ میں سپرماڈل ناؤمی کیمپ بیل، مکیش امبانی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ اوباما کا بھارت میں پہلا خطاب ہے۔