اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ، حماس نے مذاکرات کا اختیار مصر کو دے دیا

 
0
449

مقبوضہ بیت المقدس دسمبر 4(ٹی این ایس)فلسطینی تنظیم حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے تمام تر اختیارات مصر کو سونپ دیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں فلسطینی تنظیم حماس نے کہاکہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے تمام تر اختیارات مصر کو سونپ دیے ہیں اوراس بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گا وہ مصرکرے گا اورہمیں قابل قبول ہوگا۔