لندن کے میئر صادق خان (کل)واہگہ کے راستے پاکستان آئینگے

 
0
370

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس)لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان کل ( بدھ) کے روز واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔ واہگہ باڈر پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان اپنے پہلے پاک،بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر تین دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے تھے ۔صادق خان کے لندن از اوپن کی تھیم سے شروع کیے گئے جنوبی ایشیائی کے پہلے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی و کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میئر لندن وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کے اعزاز میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ثقافتی شو اور عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ صادق خان لاہور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورکاروباری شہر کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔