میئر لندن اسلام آباد میں، کہا پاکستان جی  ایس پی پلس رہے گا

 
0
448

اسلام آباد، دسمبر 07 (ٹی این ایس): پاکستان کے دورے پر آئے میئر لندن صادق خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ انھوں نے اسلام آباد کے ہم منصب اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سے اہم ملاقاتاتیں کیں۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی لندن سے تعلیم حاصل کی، پاکستانیوں کو تعلیم،کاروبار اور سیاست کیلئے لندن آنے پر خوش آمدید کہیں گے دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ دیں گے، پاکستان جی  ایس پی پلس رہے گا اور ہم پاکستان کی حمایت بھی جاری رکھیں گے۔

میئر لندن نے پرتپاک استقبال اور شاندار  میزبانی تمام پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے توانائی اور انفسٹریچر کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں برطانوی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید  کہیں گے۔

مختلف حلقے میئر لندن کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس طرح کے دوروں سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔