آصف زرداری اورطاہرالقادری کی ملاقات،باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال۔زرداری کی طرف سے ساتھ دینے  اور تعاون لینے کا اعلان

 
0
390

لاہور ، دسمبر 08 (ٹی این ایس):  سیاست میں قبلوں اور دوست دشمنوں کی کوئی تمیز نہ ہونے کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  و سابق صدر مملکت آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کل کی مفاد پر مبنی دشمی کو آج مفاد ہی پر مبنی دوستی میں بدل دیا۔

صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچ گئے جہاں طاہرالقادری نے انکا استقبال کیا بعد ازاں دونوں نے  سانحہ ماڈل ٹاؤن باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگرشریک ہوئے۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں۔

آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کیا۔انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے۔ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شہداء کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔منہاج القرآن سیکرٹرٰت میں ملاقات کے بعد آصف زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔