اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری،جنگی طیارے اور ٹینک کا استعمال

 
0
1058

مقبوضہ بیت المقدس دسمبر 8(ٹی این ایس) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کے بعدخطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائدکیا کہ مزاحمتی تحریک کا اعلان کرنے والی حماس نے دن بھر اسرائیلی علاقے میں پروجیکٹائلز فائر کئے گئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جنگی طیاریاورٹینک کابھی استعمال کیا گیا۔