دنیا کی کسی بھی پولیس فورس کے مقابلے میں موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ کار کر دگی مثا لی ،قابل قدر رہی ہے ‘ عارف نواز

 
0
354

لاہور دسمبر 8(ٹی این ایس)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کسی بھی پولیس فورس کے مقابلے میں موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ کار کر دگی مثا لی اور قابل قدر رہی ہے اور یہ ادارہ ہم سب کا فخر ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں روز بروز اس ادارے کی کا رکردگی میں نکھار آتا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے پولیس کے سا تویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، کما نڈنٹ ٹر یننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمود، ڈی آئی جی سنٹرل مرزا فاران بیگ ، سیکٹرکما نڈرز اور موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔ دس روزہ سپورٹس فیسٹیول میں سنٹرل زون دس گولڈ میڈ لز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ۔ کر کٹ فائنل میں سنٹرل زون کے بلے باز محمد اشفاق نے فائنل میچ میں ٹر یننگ کالج کے خلاف نو بالوں پر نو لگا تار چھکے مار کر ملکی ریکارڈ بھی قائم کیا اور تیز تر ین ففٹی بھی بنائی۔آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا کہ انسانی زندگی کی تشکیل ، بڑ ھوتری اور تر قی میں کھیل کی بنیادی حیثیت ہو تی ہے ۔ کھیلیں انسانی ذہن کو مثبت سمت متعین کرنے اورکسی بھی فورس کو مستعد رکھنے میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہیں۔

موٹروے پولیس اعلی کار کردگی کی بناء پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین شہرت کی حامل ہے ۔اور دوسرے ملکی اداروں کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کما نڈنٹ ٹر یننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمودکو بہترین ایو نٹ منعقد کر نے پر کارکر دگی کو سراہا ، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سنٹرل مرزا فاران بیگ کو سنٹرل زون کو چیمپئن زون بننے پر مبارک باد بھی دی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ کھیلوں کے یہ مقابلے نہ صرف ایک کھلاڑی کے اندر برداشت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں برداشت اور آگے بڑھنے کا بھی جذبہ پیدا کرتے ہیں،

انہوں نے کہا موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور دلچسپی لی ہے وہ قابل تعریف ہے۔انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے فیسٹیول میں جیتنے والی ٹیموں اور اس کے کامیاب انعقاد کروانے پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمود کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سپورٹس فیسٹیول جو کہ اس محکمہ کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس زندگی کا حصہ ہیں اور جیت کو مز ہ ہی ا سپورٹس کی روح ہے ۔ آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام نے سنٹرل زون کو سپورٹس فیسٹیول میں بہترین زون ہونے پر مبارک باد دی اور ڈی آئی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ کی کارکر دگی کو سراہا۔کما نڈنٹ ٹر یننگ کالج

ڈی آئی جی خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ موٹروے پولیس کا سپورٹس فیسٹیول پورے پاکستان کا ایک ثقافتی میلہ بن جاتا ہے اور ٹریننگ کالج حقیقی معنوں میں پاکستان کے کلچر کی نمائندگی کر تا ہے اور اور اسکو ہم ہر سال اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے۔کھیلوں کی سرگرمیاں ہمیشہ صحت مندانہ ماحول پیدا کرتی ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سا تویں سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا آغازٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ہو ا۔دس روزہ انٹرزونل اسپورٹس فیسٹول میں والی بال، کرکٹ، شاٹ پٹ ، لان ٹینش، ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔

اس انٹر زونل اسپورٹس مقابلوں میں موٹروے زون، این فائیو(نارتھ زون)،این فائیو(سینٹرل زون) لاہور، این فائیو(سائوتھ زون) کراچی، ویسٹ زون کوئٹہ ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ سنٹرل زون نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیش حا صل کی .جبکہ سیکٹرز کمانڈرز کے درمیان دوڑ کے مقابلے میں ایس ایس پی موٹرو ے پولیس کامران عادل نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔